کبھی پاکستان میں مصری ماڈل کے انقلاب کی بات نہیں کی، پاکستانی ماڈل کا انقلاب چاہتے ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری

Jan 02, 2013 | 23:18

سٹی رپورٹر

لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت نے انہیں سیکیورٹی فراہم کی تو وہ اس کے شکر گزار ہونگے،دوہری شہریت ترک کرنے کے حوالے سے ایک سوال پرانہوں نے نوکمنٹس کہہ کر جان چھڑوالی،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک میں کبھی مصری ماڈل کے انقلاب کی بات نہیں کی، وہ پاکستانی عوام کے حق کی بات کررہے ہیں اور ملکی ماڈل کا انقلاب ہی چاہتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے قبل انہیں نظر بند کیا گیا تو یہ پوری قوم کو نظر بند کرنے کے مترادف ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی آئین،قانون اور جمہوریت کی توہین نہیں کی اس لئے انہیں توہین عدالت کی بھی کوئی فکر نہیں۔

مزیدخبریں