امریکہ کی بگرام جیل سے قیدیوں کی رہائی کی افغان حکومت کے فیصلے کی مخالفت

کابل  (اے پی پی) امریکہ نے افغانستان کی حکومت کی جانب سے بگرام جیل سے مجوزہ 88 قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کر دی۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے مجوزہ قیدی امریکہ کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ امریکہ نے حال ہی میں باگرام جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔ افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کرنل ڈیوڈ لاپن نے بدھ کو برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افغان ریویو بورڈ نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے انتہائی خطرناک قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ قیدی امریکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...