بیروت (اے پی پی) لبنانی فوج نے القاعدہ سے منسلک گروپ عبداللہ عظام بریگیڈ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔ لبنان کے قائمقام وزیر دفاع فیاض گھوسن نے بدھ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ان پر ایرانی سفارتخانے پر حملے کا الزام بھی ہے۔ امہوں نے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔