نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے لوک پال بل پر دستخط کردئیے، بل کے تحت سرکاری محکموں اور سیاست میں کرپشن پر قابو پایا جا سکے گا۔ چند ہفتے قبل پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی۔ یاد رہے لوک پال بل پہلی بار 15 برس قبل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔