’’الطاف کو کیوں ذہنی دبائو کا شکار کیا جا رہا ہے‘‘، متحدہ رہنما کا کیمرون، سکاٹ لینڈ یارڈ کو خط

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ رئوف صدیقی نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور سکاٹ لینڈ یارڈ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد الطاف حسین کے خلاف میڈیا ٹرائل اور منفی پراپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین پر کوئی مقدمہ نہ ہونے کے باوجود انہیں ذہنی دبائو کا شکار کیوں کیا جا رہا ہے۔ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے برطانوی پولیس سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ تعاون کے باوجود ایم کیو ایم رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے کیوں مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...