اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارتی جیلوں میں قید ایک سو سے زائد پاکستانی لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ نئے سال کے آغاز پر بھارت کی طرف سے ارسال کردہ فہرست میں کل 396 پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں میں موجودگی ظاہر کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی جیلوں میں کم از کم 500 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ 104 قیدیوں کے بارے میں کوئی علم نہیں کہ بھارتی جیلوں میں ان کے ساتھ کیا سلوک ہوا اور وہ کہاں غائب ہو گئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر پاکستانی قیدیوں کے اعداد و شمار موصول ہونے کے بعد اب یہ معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھایا جائیگا۔
بھارتی جیلوں میں 100 سے زائد پاکستانی قیدی لاپتہ ہوگئے، فہرستوں کے تبادلے میں انکشاف
Jan 02, 2014