اسلام آباد (نیشن رپورٹ) وفاقی حکومت کو گذشتہ رات گئے تک اس بارے میں پتہ نہیں تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف آج عدالت پیش ہونگے یا نہیں حکومت کی طرف سے سکیورٹی کے مزید انتظامات کے باوجود پیشی کے حوالے سے واضح نہیں ہو سکا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں مگر مشرف کے وکلا نے ابھی تک اس پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت سے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کی وجہ سے حکومت مشرف کو زبردستی عدالت پیش نہیں کر سکتی۔