بھارت: مظفر نگر مسلم کش فسادات کے متاثرین کے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے

Jan 02, 2014

ظفر نگر (آئی این پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مسلم کش فسادات کے متاثرین کے ریلیف کیمپ ہٹا دیئے گئے ہیں۔ پولیس کارروائی کے بعد سینکڑوں خاندان سخت سردی میں دربدر ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اب اللہ کے سوا ان کا کوئی سہارا نہیں رہا۔ گزشتہ سال ضلع مظفر نگرمیں مسلم کش فسادات کے دوران سینکڑوں مسلمانوں کو قتل کرکے املاک کو آگ لگادی گئی تھی جس کے باعث ہزاروں مسلمان بے گھر ہوگئے۔ سینکڑوں خاندان اپنی مدد آپ کے تحت مظفرنگر کے باہر شاملی اور لوئی کے مقام پر پہنچے اور وہاں خیمے لگا کر رہنے لگے۔ لیکن ریاستی حکام نے کیمپ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد متاثرین کے خیمے اکھاڑ کر پھینک دیئے گئے اور سینکڑوں خاندانوں کوسردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

مزیدخبریں