ڈار صاحب! کیا ممکن نہیں ڈالر 52 روپے کا ہوجائے: نواز شریف

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ 2014ء میں ڈالر مزید سستا ہوجائے گا جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ڈار صاحب! کیا یہ ممکن نہیں کہ ڈالر 52 روپے کا ہوجائے، اس پر اسحق ڈار نے کہا کہ ہر چیز میرے کنٹرول میں نہیں لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ڈالر 100 روپے سے نیچے آجائے۔ اسحق ڈار نے شکوہ کیا کہ جب ٹماٹر مہنگا تھا تو میڈیا والوں نے بہت شور مچایا۔ جب ٹماٹر 122 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا تو میڈیا والوں نے بہت شور مچایا اب 42 روپے فی کلو ہے تو میڈیا نے کوئی بات بھی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...