لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر جاں بحق

لاڑکانہ (آئی این پی) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر شان ڈہر جاں بحق ہو گیا۔بدھ کو پولیس کے مطابق  لاڑکانہ میں  فائرنگ سے زخمی ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شان ڈہر شدید زخمی ہوگئے   جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ شان ڈہر پر سٹی بلاک کے علاقے میں فائرنگ کی گئی ان کو پیٹھ پر گولی لگی۔صحافیوں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...