چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر حلقہ بندیاں کیں، یہ غلط ہے تو ان سے پوچھا جائے: قائم علی شاہ

کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی قوانین میں ترمیم کالعدم قرار دینے کے فیصلہ پر سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گی، جو بلدیاتی انتخابات کا جلد انعقاد چاہتے تھے ان ہی کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمشن کی ہدایت پر حلقہ بندیاں کیں پورے ملک میں سرکاری افسران ہی انتخابی فہرستیں اور حلقہ بندیاں کرتے ہیں سندھ حکومت نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2001ء میں حلقہ بندیاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کیں، ملکی تاریخ میں ہونے والے تمام انتخابات کی انتخابی فہرستیں سرکاری افسر ہی مرتب کرتے آئے ہیں، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی قوانین کو سندھ اسمبلی سے منظور کروایا اور موجودہ چیف جسٹس، جسٹس تصدق حسین جیلانی  جو اس وقت چیف الیکشن کمشنر تھے ان کی ہدایت پرہی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ حلقہ بندیاں کی گئیں، اگر یہ سب کام غلط ہے تو پھر الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...