اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دسمبر 2013ء میں مہنگائی کی شرح 9.18 فیصد رہی۔ نومبر 2013ء کی نسبت مہنگائی کی شرح میں 1.32 فیصد کمی رہی۔ دسمبر 2012 سے دسبر 2013ء تک پیاز 78 فیصد، آلو 49.1 فیصد مہنگے ہوئے۔ بارہ مہینوں میں ٹماٹر 47 فیصد، گندم 31 فیصد اور آٹا 27 فیصد مہنگا ہوا۔ دال مسور 18 فیصد، دال مونگ 17 فیصد، بجلی 16 فیصد، چائے 13 فیصد اور ملبوسات 12 فیصد مہنگے ہوئے۔ بجلی 16 فیصد، پٹرول 13 فیصد اور درسی کتب 13 فیصد مہنگی ہوئیں۔
2013ئ: مہنگائی کی شرح 9.18 فیصد رہی، سبزی، آٹا کی قیمتیں بڑھیں
Jan 02, 2014