صدر نے پروفیسر جاوید اکرم کی بطور وائس چانسلر بینظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی تعیناتی کی منظوری دیدی

Jan 02, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) مشرف دور کے اٹارنی جنرل جسٹس (ر) ملک عبدالقیوم مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی ملک پرویز کے بھائی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ملک کو بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا، ان کی تعیناتی کی صدر مملکت ممنون حسین نے منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے وہ آئندہ چند روز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ وہ طویل عرصہ تک جناح ہسپتال لاہور میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔

مزیدخبریں