ایکس سروس مین سوسائٹی نے مشرف سمیت 70 سے زائد ریٹائرڈ فوجی افسروں کیخلاف فوج کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

Jan 02, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) ایکس سروس مین سوسائٹی نے سابق صدر پرویز مشرف اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید عالم سمیت70سے زیادہ ریٹائرڈ فوجی افسروں کیخلاف فوج کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کے اندراج کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دے دی۔ پولیس نے درخواست قانونی رائے کے لئے لیگل برانچ کو بھجوا دی۔ کرنل (ر) سردار عبد العزیز کے ہمراہ کرنل (ر) انعام الرحمن نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر  پرویز مشرف  کے خلاف جب آئین سے غداری کا کیس شروع کیا گیا تو اس نے سابق فوجیوں کی تنظیم پاکستان فرسٹ فورم سے خطاب میں اپنے خلاف غداری کے مقدمے کا ذکر کر کے فوج کو بغاوت پر اکسایا۔

مزیدخبریں