مشرف کے وکلاء کو جسٹس طاہرہ صفدر پر اعتراض غلط معلومات کے باعث واپس لینا پڑ گیا

Jan 02, 2014

اسلام  آباد(ثناء نیوز)پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کے دوران سابق صدرکے وکیل انور منصور خان نے بینچ کے فاضل ججز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینچ کی فاضل ممبر جسٹس طاہرہ صفدر کے والد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے حامی تھے اور عدلیہ بحالی تحریک میں شریک رہے جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ ان کے والد  1980ء میں انتقال کر گئے تھے تو پرویز مشرف کے وکیل نے فوراً اپنے دلائل واپس لیتے  ہوئے کہا کہ ان کو جسٹس طاہرہ صفدر کے بارے  میں غلط معلومات  فراہم کی  گئیں اس لئے وہ ان پر کئے گئے اعتراضات واپس لیتے  ہیں ان پر  کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزیدخبریں