سپریم کورٹ میں نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لئے منظور

Jan 02, 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ آئل کمپنیوں اور بعض افراد نے انفرادی طور پر اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیپرا اس فیصلے کی وجہ سے آٹھ آٹھ ماہ کی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ کر دیتا ہے جو قرین انصاف نہیں اس لئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے دائر 18 کے قریب اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں