نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے نومنتخب وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک اور انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے بے گھر افراد کو گھر دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی میدان میں کانگریس سمیت سب جماعتوں کو سبق سکھا دیں گے۔