پاک آرمی کی طرف سے خصوصی تربیت

Jan 02, 2015

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف بر سرپیکار پاک آرمی نے جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور ہزاروں دہشتگردوں کو پابند سلاسل کیا وہاں انہوں نے تعمیراتی عمل کے ساتھ ساتھ ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تربیت بھی مکمل کی وقتاً فوقتاً پاک آرمی کے آفیسرز اور جوانوں نے پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے گر سکھائے  اور انہیں جسمانی طور پر مضبوط اور ذہنی طور پر الرٹ رہنے کے بھی تربیت دی لیکن حال ہی میں کائونٹر ٹیریریزم سینٹرکھاریاں میں ملاکنڈ ڈویژن کے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی اس کو نہ صرف پولیس اہلکاروں نے بے حد سراہا بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کے لوگوں نے بھی پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ تربیت یافتہ پولیس اہلکار اب علاقے میں دہشت گردوں کا نام و نشان مٹانے کیلئے پاک فوج کے جوانوں اور عوام کے شانہ بشانہ اپنے صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ کھاریا ں سنٹر میں ملاکنڈ ڈویژن کے ہر ضلع سے جن میں سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر، ملاکنڈ اور چترال شامل ہے سے تعلق رکھنے والے مز ید 184پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی جس میں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ لڑ نے کے علاوہ بغیر ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کر نے کے تر بیت بھی دی گئی اہلکاروں کو سب مشین گن، رائفل جی تھری، لائٹ مشین گن اور دستی بم کے استعمال میں کے بھی خصوصی مہارت حاصل فراہم کی گئی۔ تر بیت کے وقت معلوم ہو ا کہ تربیت یافتہ پولیس اہلکار اب کسی بھی مقام پر دہشت گردوں کا بھرپو ر صلا حیت کے ساتھ مقابلہ کر سکیں گے اور عوام کے تحفظ یقینی بنائیں گے۔
اس حوالے سے الیکٹرانک میڈیا کا ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرایا اور وہاں پر انہیں ٹریننگ کے حوالے سے بر یفنگ دی، اس حوالے سے وہاں پر ایک پر وقار خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں GOC میجر جنرل جاوید محمود بخاری، ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج عبد اللہ خان کے علاوہ اعلیٰ احکام اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں صحافیوں نے بھی شر کت کی۔ اس مو قع پر جی او سی میجر جنرل جاوید محمود بخاری نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی صلاحیت و استعداد کو بڑھانے کا کام پاک فوج کی نگرانی میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس لئے یہ ادارے مستقبل قریب میں اپنی ذمہ داریاں بغیر فوج کی نگرانی بخوبی سرانجام دے سکیں گے۔ اب تک کائونٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں پولیس کے تقریباََ1700 سے زائد جوانوں نے تربیت حاصل کی ہے  جبکہ اس سال سوات ، بونیر، شانگلہ اور دیگر اضلاع سے سے تعلق رکھنے والے 184 جوانون نے تربیت حاصل کی اور ہم کو شش کرینگے کہ مزید پولیس اہلکاروں کو بھی اسی قسم کے تر بیت فراہم کر سکیں۔ تقریب سے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن رینج عبداللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام پولیس اہلکا ر پہلے سے ہی کافی صلاحیتوں  کے مالک رہے ہیں تاہم اس تربیت سے ان کے حوصلے مزید بلند ہونگے اور ہمیں یہ امید ہے کہ یہی تر بیت یافتہ اہلکار پورے ملاکنڈ ڈویژن میں اب دہشت گردوں کے دوبارہ اٹھانے کا نام و نشان تک مٹا دینگے۔ آخر میں مہمان خصوصی مہمان خصوصی میجر جنرل جاوید محمود بخاری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاک آرمی کے اس قسم کے تعاون سے مستقبل میں پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے سکھ کا سانس لیں سکیں نگے کیونکہ جب مقامی طور پر عوام اور علاقے کو پولیس کی ایک مضبو ط نیٹ ورک میسر آئیں تو علاقے میں خو شحالی اور تر قی کا دور دورہ ہوگا۔ہر شخص محفوظ ہو گا اور عوام کو خصوصاََ پولیس اہلکاروں پر اعتماد بڑھ جائیگا جو خصوصی طور پر ہمارے لئے بڑی خوشی کا با عث ہو گا۔

مزیدخبریں