لاہور (خبرنگار) لاہور ائرپورٹ پر رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر جانے والے شاہین ائرلائنز کے طیارے کو 47 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد بالآخر رن وے سے ہٹا کر رن وے کو پروازوں کیلئے بحال کردیا گیا۔ دھند نہ ہونے کے باوجود لاہور ائرپورٹ کا بڑا رن وے بلاک ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز بھی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جس سے ہزاروں مسافر ائر لائنوں کی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے افسران سے الجھتے رہے۔ جدہ جانے والی پرواز کی منسوخی سے احرام باندھے عمرہ زائرین کی حالت زیادہ خراب تھی۔ اللہ کے گھر جانے کیلئے گھر سے نکلنے والے جلد از جلد سعودی عرب پہنچنے کیلئے بیتاب نظر آئے دوسری طرف گزشتہ روز دھوپ نکلنے سے موسم بہتر ہوگیا اور رات گئے تک لاہور ائرپورٹ دھند نہ پڑنے کی وجہ سے آپریشن تھا۔
طیارہ ہٹا دیا گیا