اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے کا نائب قاصد 25 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کا مالک کےسے بن گےا۔ اسلام آباد مےں 700 قےمتی درختوں کی کٹائی کے ذمہ داروں کیخلاف تاحال کارروائی کےوں نہ کی گئی، مےٹرو بس منصوبے کی زد مےں آکر 10 ہزار درخت متاثرہوئے ہےں۔ پولن الرجی کی آڑ مےں قےمتی درخت کاٹے جارہے ہےں۔ آر ڈی اے نے گرےن بےلٹس اور لےنڈ سکےپنگ کی بحالی کیلئے 12 کروڑ روپے ادا کردئےے ہےں۔ پارک انکلےو مےں پلاٹس کی قرعہ اندازی تھرڈ پارٹی سے نہےں ہوگی۔ سےکرٹری کےبنٹ کی نگرانی مےں سی ڈی اے سے کروائےں گے، مجلس قائمہ نے سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ سے اےک ہفتے مےں جواب طلب کرلےا۔ سےنٹ کی مجلس قائمہ برائے کےبنٹ کا اجلاس سینیٹر کلثوم پروےن کی زےر صدارت پارلےمنٹ ہاﺅس مےں منعقد ہوا جس مےں مےٹرو بس منصوبے کی باعث اسلام آباد کے ماحولےات پر پڑنے والے اثرات، گرےن بےلٹس اور لےنڈ سکےپنگ کی بحالی کے معاملات کو زےر غور لاےا گےا ہے۔ اجلاس مےں سینیٹر نجمہ حمےد، سینیٹر مشاہد حسےن سےد، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر سےف اللہ بنگش، سینیٹر مشاہد اللہ ، سینیٹر صغریٰ امام اور دےگر نے شرکت کی۔
کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی