وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان اورفوجی عدالتوں کےقیام سے متعلق مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس آج ہوگا،

وزیراعظم میاں نواز شریف نے بیس نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد،، اور فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئینی ترامیم  پر مشاورت کے لیےتمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس بلایا  ہے،،،سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، اسفند یار ولی، مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیر پاؤ سمیت دیگر قائدین کو مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر اعظم تمام پارٹی قائدین  کو  اعتماد  میں لیں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں پارلیمانی رہنماؤں  کی مشاورت کے بعد ہونے والے بیس نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اعتماد میں لے کر فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئینی ترامیم لائی جائیں گی۔۔۔ آصف زرداری اور عمران خان شرکت  کریں گے

ای پیپر دی نیشن