وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کاکہناہےکہ وسائل عوام کی امانت ہیںعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سےان کے یہ حقوق لوٹائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب  شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ  سطح کا اجلاس ہوا،جس میں صاف پانی پراجیکٹ اورواٹر فلٹریشن پلانٹس کےپروگرام پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا،اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پینےکاصاف پانی ہرشہری کاحق ہے،حکومت نےشہریوں کوپینےکےصاف پانی کی فراہمی کیلئےمربوط منصوبہ بندی کی ہے،انہوں نےکہاکہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،مفاد عامہ کےاس  منصوبےپرتیزرفتاری سےکام کیاجائےگا،پنجاب حکومت اس سلسلےمیں اربوں روپےخرچ  کرکےجدید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگارہی ہے

ای پیپر دی نیشن