پولیس کےمطابق بلوچستان کانسٹیبلری کےمال خانہ سے کروڑں روپےمالیت کااسلحہ چوری کئےجانےکا مقدمہ کینٹ تھانہ میں درج کرلیاگیاہے،پولیس نےچوری کےالزام میں بلوچستان کانسٹیبلری کےچھ اہلکاروں کوبھی گرفتار کرلیاہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیاکہ وہ یہ اسلحہ مختلف اوقات میں غائب کر کے فروخت کرتے رہے ہیںپولیس نےگرفتار اہلکاروں کے انکشافات کےبعد چودہ اسلحہ ڈیلرزکوبھی حراست میں لےکر چوری کیاگیا اسلحہ بھی برآمد کرلیاہے،سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئےبتایاکہ بلوچستان کانسٹبلری کےمال خانے سےڈھائی کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی تھی اور یہ سلسلہ دو ہزار گیارہ سےجاری تھا