وزيرٹرانسپورٹ سندھ ممتازجاکھرانی کی زيرصدارت ہونے والے اجلاس ميں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرايوں ميں سات فیصد کمی کا فيصلہ کيا گيا، نوٹيفکيشن کے مطابق وائٹ کيب ٹيکسی کا کرايہ سولہ روپے اورکالی پيلی ٹيکسی کا کرايہ گيارہ روپے فی کلو ميٹر کردیاگيا، مال بردار گاڑيوں کے کرائے ميں آٹھ فيصد تک کمی کی گئی۔۔ دوسری جانب کرایوں میں حکومتی کمی کے اعلان کو ٹرانسپورٹ مافیا نے یکسر مسترد کردیاانکا کہنا ہے کہ نوے فی صد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے کرایوں میں کمی نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں بھی ٹرانسپورٹ کرائے سات سے آٹھ فیصد کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی پٹرول گاڑیوں کےکرایوں میں سات اور ڈیزل گاڑیوں کےکرایوں میں آٹھ فیصد کمی کی گئی ہےانٹر سٹی روٹ پر کرایہ سات پیسے فی کلو میٹر وصول کیا جائے گا