مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کیلئے تیسرا مرحلہ پر کام جاری ہے،تاہم مسجد کے ستتر دروازے کھول دیے گئے، آب زم زم اور قرآنی نسخوں کی وافر فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

مسجد حرام کی توسیع کے لیے جاری عظیم الشان منصوبے کے تیسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کے باوجود مسجد حرام کے ستتر دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ان ستتر دروازوں میں سے چھیالیس دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ اکتیس دروازے جمعہ کے روز نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعداد کے پیش نظر کھولے جائیں گےحرمین الشریفین کی مجلس انتظامی میں شعبہ ابواب حرم کے مطابق دروازے فوری طورپرکھول دیے گئے ہیں تاکہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں کی سہولت ہو، ان دروازوں کے کھولے جانے سے آب زم زم کی سہولت تک نمازیوں اورعمرہ کیلئے آنے والوں کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔ جبکہ مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے قرآنی نسخوں کی فراہمی بھی ان کی ضرورت کے مطابق ممکن ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن