کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیرکےعلاقوں ارن ہال،بٹنگواورکانجی گند کے سیلاب متاثرین نے امداد اور ریلیف نہ ملنےپر کٹھ پتلی حکومت کےخلاف سری نگرجموں ہائی وے پردھرنا دیا،جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت کئی گھنٹےتک معطل رہی، مظاہرین کٹھ پتلی انتظامیہ سے امداد اور ریلیف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب ان کا سب کچھ بہا لے گیا ہے،بھارتی پولیس نے پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے،،ادھرآل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا حل نہ صرف پاکستان بھارت کے لیے بہتری کا سبب بنے گابلکہ اس ایشو کے حل سےجنوبی ایشیا کا خطہ پرامن ہوجائے گا