خبر رساں ادارے کےمطابق سری لنکا میں قدرتی آفات سے نمٹنے والےادارے کےمطابق گذشتہ دو ہفتوں سےشدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سےہرطرف تباہی پھیل چکی ہےجس سے انتالیس افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئےہیںجبکہ اس دوران دس لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی بھی کرچکےہیں سری لنکا کے اس ادارے کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہےکہ سیلاب اور مٹی کےتودے گرنےکے نتیجے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیںسری لنکا کےشمال وسطیٰ اورمشرقی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث ہزاروں ایکڑ پر چاول کی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہےحکام کےمطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں