ابوظہبی میں ہونے والی ٹینس چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں سوئس سٹار سٹینسلاس واورینکا نے سپینش حریف نیکولس الماگرو کو شکست دے دی

آسٹریلین اوپن چیمپئن سٹینسلاس واورینکا نے نئے سال کا آغاز بھی فاتحانہ انداز سے کیا، ابوظہبی ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں سوئس سٹار نے کامیابی سمیٹی، سٹینسلاس واورینکا اور سپین کے نیکولس الماگرو کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیاآٓسٹریلین اوپن چیمپئن وارینکا نے جارحانہ شاٹس کھیل کر پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔ عالمی نمبر چار نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے دوسرے سیٹ میں بھی چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ سٹینسلاس واورینکا نے نیکولس الماگرو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین ، چھ دو ، سے زیرکر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

ای پیپر دی نیشن