پاکستان تمام تنازعات مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے: سیکرٹری خارجہ

Jan 02, 2016

اسلام آباد (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے، اس لئے جب بھی سعودی عرب نے پاکستان سے مدد کیلئے رجوع کیا تو ہماری لیڈرشپ اور اداروں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان اس کا بھر پور جواب دیگا۔ پاکستانی عوام کے اسلام سے گہرے رشتے ہیں، اس لئے ہم اسلام کے ان مقدس مقامات حرمین شریفین کا ہر حال میںدفاع کرینگے۔گزشتہ روز ختم ہونے والے سال 2015ءمیں پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کے معاملے میں ملکی اور بیرونی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گذشتہ روز انٹرویو میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کو انتہائی اہم پڑوسی ملک تصور کرتا ہے۔ ایران کیساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم جارحیت اور عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ مشرق وسطی کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ قریبی، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔

سیکرٹری خارجہ

مزیدخبریں