کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے جناح ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ جناح ہسپتال میں اپنے روٹین چیک اپ کیلئے گئے تھے قائم علی شاہ کا جناح ہسپتال میں چیک اپ کرانے کا مقصد عوام کا سرکاری ہسپتال پر اعتماد بڑھانا ہے۔ وزیراعلی کا کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایکسرے کیا گیا تھا۔ وزیراعلی کے ایکسرے کی رپورٹ ٹھیک ہے انہیں معمولی سینے کا انفیکشن ہے قائم علی شاہ کو سینے کا انفیکشن لاڑکانہ دورے پر ہوا تھا جو اب ٹھیک ہو گیا ہے۔ قائم علی شاہ سرکاری ہسپتال کو ترجیح دینے والے پہلے وزیراعلی ہیں۔
قائم علی شاہ نے جناح ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا
Jan 02, 2016