ہٹلر دور کا جرمنی مؤثر صدارتی نظام کی ایک مثال ہے: اردگان

استنبول (رائٹر + اے ایف پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان جو صدارتی اختیارات میں توسیع کیلئے کوشاں ہیں نے ایڈولف ہٹلر کی زیر قیادت نازی جرمنی کا حوالہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے دور کا جرمنی موثر صدارتی نظام کی ایک مثال ہے۔ یہ بات ترک میڈیا نے بتائی ہے۔ اردگان ترک آئین میں ترمیم کرکے صدر کے رسمی اختیارات کی بجائے اسے چیف ایگزیکٹو کے اختیارات دلانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ترک اہلکار کا کہنا ہے کہ صدر کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن