عمران فاروق قتل کیس: ایف آئی اے ٹیم نے ملزموں کے بنک اکائونٹس کاریکارڈ حاصل کر لیا

اسلام آباد (این این آئی) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزموں کے بینک اکائونٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزموں کے بینک اکائونٹس کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے 2 رکنی انسداد دہشت گردی ٹیم کراچی پہنچی اور تین بینکوں سے ملزموں کا ریکارڈ حاصل کیا۔تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ فراہم کرنے والے متعلقہ بینکوں کے ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم کے بینک اکائونٹس کا 2010ء اور 2011ء تک کا ریکارڈ حاصل کیا ہے اور یہ ٹیم آج شام یا کل واپس اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن