ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کی تقریب وزیراعظم کی شگفتہ گفتگو سے چہرے کھل اٹھے

Jan 02, 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نے تاجروں کیلئے رضاکارانہ ٹیکس ادا کرنے کی سکیم کے اجرا کے موقع پر متعدد بار ایسے جملے کہے جس سے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو تاجروں کی طرف سے گولڈ میڈل پہنایا گیا۔ وزیراعظم نے سوال کر دیا کہ ’’یہ جو گولڈ میڈل دیا گیا ہے واقعی یہ اصل ہے‘‘۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا ’’ڈار صاحب دنیا جہاں کا کام کرتے ہیں‘‘۔ ایک موقع پر کہا کہ دعا کر رہا تھا کہ کسی کی تقریر لمبی نہ ہو۔ وزیراعظم نے تاجر رہنما خواجہ شفیق سے مخاطب ہو کر کہا کہ خواجہ صاحب اگر کبھی الیکشن لڑنا ہو تو ہم سے رجوع کیجئے گا‘‘۔ تقریب تاخیر سے شروع ہوئی۔ ایک موقع پر کچھ تاجر تاخیر سے گھبرا گئے اور احتجاج بھی کیا۔ مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تاہم وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے لنچ میں شرکت نہیں کی۔

مزیدخبریں