کراچی (کرائم رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (اے آئی اے) نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر سنجھورو پلانٹ کرپشن کیس پر پیشرفت کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے 7 افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران پر خلاف ضابطہ من پسند افراد کو نوازنے اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں شروع ہونے والا پروجیکٹ نومبر 2015ء میں مکمل ہوا اور اسکی مالیت 65 ارب روپے ہے۔ پلانٹ سے یومیہ 25 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر او جی ڈی سی ایل کے 7 افسر گرفتار
Jan 02, 2016