ٹیکس ایمنسٹی سکیم چوروں کو بچانے ، اپنوں کو نوازنے کے لئے ہے، مخالفت کریں گے: عمران

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم ایمانداروں پر ٹیکس ہے، ہم اسکی مخالفت کرینگے، ایل این جی اربوں ڈالر کا معاہدہ ہے مگر کسی کو کچھ بھی نہیں بتایا جا رہا، پاکستان بھارت وزرائے اعظم ملاقات خوش آئند ہے، یہ ملاقاتیں جندال نے کرائی ہیں تو وزارت خارجہ کا کیا کردار ہے، وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے، عمران خان نے کہا کہ راہداری روٹ، ایل این جی منصوبے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بہت جلد انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے، حکومت اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنارہی ہے، عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کونسا نظام ہے کہاں انصاف لینے ڈھائی سال لگتے ہیں، ڈھائی سال کی جدوجہد کے بعد ہم نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشن شفاف انتخابات نہیں کرا سکتا، جب کسی کو سزا نہیں ملے گی تو لوگ قانون توڑتے رہیں گے، عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے انصاف کے حصول کے لئے 2کروڑ روپے خرچ کئے۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں ہر سال 40 سے50افغان شہریوں کا علاج ہوتا ہے، علاج سے پہلے یہ نہیں پوچھتے کہ اس کا تعلق کس مذہب یا ملک سے ہے، پتہ کروایا جائے، اسامہ بن لادن نے بے نظیر کو حکومت سے اتارنے کیلئے کس کو پیسے دیئے تھے، خیبر پی کے کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں، اقتصادی راہداری کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنایا جا رہا ہے، حکومت کی ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر قبضہ، چوروں کے بچائو اور اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے، اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ نظام کو ٹھیک کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتماد میں نہیں لیا۔ ٹیکس سکیم سے بلیک کیلئے والوں کو پیسہ سفید کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازمودی ملاقات وزیراعظم کے بزنس پارٹنر جندال نے کرائی۔ دفتر خارجہ کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں، جب تک ملاقات میں دفتر خارجہ شامل نہیں ہوگا تو ایسی ملاقاتوں سے نہ مسائل حل ہوں گے نہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...