رائیونڈ: ہیڈ کوارٹر ہسپتال مشن کالونی کے بالمقابل اراضی پر بااثر افراد قابض پولیس کی پراسرار خاموشی

رائے ونڈ ( نامہ نگار) زیر تعمیر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مشن کالونی کے بالمقابل 84 کنال بے آباد اراضی پردس روز سے پراسرار انداز میںقبضہ جاری ہے اور لاہور پولیس ٹیکنیکل انداز میں بااثر قبضہ گروپ کو اربوں روپے کی دیہاڑی لگوانے کا موقع فراہم کررہی ہے ۔ عوامی اطلاعات کے باوجودپولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی جس میں پولیس کی ملی بھگت ظاہر ہورہی ہے مگر اعلیٰ حکام کا نوٹس نہ لینا بھی اہل شہر کیلئے تعجب کا باعث ہے ،ادارہ عوامی بہبود رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری ساجد فاروق نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صورت حال سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...