واشنگٹن (رائٹرز) امریکی گلوکارہ نتالی کول 65 برس کی عمر میں چل بسیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2008ء میں ہیپا ٹائٹس سی کا شکار ہوئیں جس کے بعد ان کو گردہ ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا اور دل کی عارضہ میں مبتلا ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے باپ کے ساتھ 1991ء میں یادگار دو گانا گایا تھا ان کی سولو فلائٹ سے پہلے ہی ان کے باپ چل بسے تھے۔