لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈسرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی قائداعظم آل پاکستان گرلز جمناسٹک چیمپئن شپ میں کراچی کی ٹیم نے 59.60 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی جیت لی، لاہور کی ٹیم نے 53.10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ملتان نے 48.20 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں کراچی کی رمشا ثاقب بہترین جمناسب قرار دی گئیں، رابعہ اعظم نے دوسری جبکہ ماریہ اعظم اور صبا خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کا افتتاح پروفیسر پائندہ اے ملک (سینئر نائب صدر پاکستان جمناسٹک فیڈریشن) نے کیا جبکہ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی مکرم جان انصاری کسٹم کلیکٹر نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، انفرادی ایونٹس مقابلوں میں فلور ایونٹ پر رمشا ثاقب نے پہلی رابعہ اعظم نے دوسری جبکہ ماریہ اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، والٹ ایونٹ پر رمشا ثاقب نے پہلی رابعہ اعظم نے دوسری جبکہ صبا خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بیلفس بیم ایونٹ پر رمشا ثاقب نے پہلی کرن شہزادی نے دوسری جبکہ ماریہ اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹیم مقابلوں میں گوجرانوالہ نے چوتھی، فیصل آباد نے پانچویں، شیخوپورہ نے چھٹی، راولپنڈی نے ساتویں اور پشاور کی ٹیم نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کے چیف جج خالد محمود راٹھور جبکہ ججز پینل میں محمد ندیم، طاہر محمود، محمد یاسین ، خالد بروہی اور محمد عقیل اصغر شامل تھے۔