نیشنل ہاکی چیمپئن شپ : پی آئی اے نے پورٹ قاسم کو 5-1 سے ہرا دیا

Jan 02, 2016

کراچی (سپورٹس رپورٹر)62ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میںپاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے پورٹ قاسم کو 5-1سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ،ہاکی کلب آف پاکستان کی بلیو آسٹروٹرف پر سندھ اور ہایئر ایجوکمیشن کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف متعدد مووز بنائے ۔میچ کے پہلے ہی منٹ میں سندھ کے یاسر علی نے پنالٹی کانر پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔ایچ ای سی کے راشد نے 43ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے قمابلہ برابر کیا ۔دوسرے میچ میں پی آئی اے نے پورٹ قاسم کو آئوٹ کلاس کیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے چھٹے منٹ میں محمد زبیر نے گول کر کے اسکورنگ کا آغاز کیا ،اس کی جانب سے عامر شہزاد نے20ویں منٹ میں دوسرا ،عاطف مشتاق نے 25ویں منٹ میں تیسرا ،کپتان محمد عرفان نے28ویں میں چوتھا جبکہ ناصر اسلم نے 38ویں منٹ میں پانچواں گول اسکور کیا ۔پورٹ قاسم کی جانب سے واحد گول 44ویں منٹ میں محمد اظہر نے اسکور کیا ۔ایونٹ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے ۔

مزیدخبریں