اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) رائے عامہ کا سروے کرنے والے ادارے گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن نے گیلپ پاکستان کیلئے ایک سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ 65 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ 26 اکتوبر کے زلزلہ زدگان کیلئے حکومت کو بیرونی امداد قبول کرنی چاہئے۔ سروے کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ نواز شریف حکومت میں وزرا کی تعداد ضرورت کے مطابق ہے۔ گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے لئے ہونے والے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 54 فیصد پاکستانی سرکاری شعبہ کے اداروں کی نجکاری کے خلاف ہیں، 48 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ تقسیم ہند کے وقت مسلمان تشدد اور مار دھاڑ میں ملوث نہیںتھے۔
سروے