قصور: زیر حراست ملزم ہلاک، فیروزوالہ میں مقابلہ، ڈاکو مارا گیا

Jan 02, 2016

فیروز والہ+قصور(نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ)موٹر وے فیض پور انٹر چینج کے قریب سال نو کے پہلے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 8فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈاکو موٹر وے پر سڑک پر درخت پھینک کر ڈکیتی کی وارداتیں کر رہے تھے، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوﺅں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا یوں فیکٹری ایریا پولیس نے نئے سال کا پہلا مقدمہ پولیس مقابلہ کا درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مفرور ڈاکوﺅں کا سراغ لگانے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے مرنے والے ڈاکو کی عمر تقریباً 25سال بتائی گئی ہے دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ڈی ایس پی سرکل فیروز والہ نے بتایا کہ مرنے والے ڈاکو کی شناخت و قار نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں ملنے والے ریکارڈ کے مطابق فیصل آباد،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ چنیوٹ کے اضلاع میں ڈکیتی کے مقدمات درج تھے جن میں اشتہاری بتایا گیا ہے۔دوسری طرف قصور کے نواحی علاقے الہ آباد کے قریب مائی رابو میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سرور عرف خواجہ کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ڈاکو کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

پولیس مقابلہ

مزیدخبریں