لاہور (نیوز رپورٹر) حکومتی اطلاق میں ڈیزل کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پٹرول پمپس کو جرمانے کئے اور منیجرز کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے نشتر، داتا گنج بخش ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن اور کینٹ میں کارروائی کے دوران 4 پٹرول پمپس کو 16 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3 پٹرول پمپس کے مےنیجرز کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی او محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئیگا۔
پٹرول/جرمانے