اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے نئی ڈی پورٹ پالیسی کے تحت وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزارت خارجہ اب ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی مجاز نہیں ہوگی بلکہ سفارت خانوں میں موجود نادرا اور رجسٹریشن آفیسرز ایمرجنسی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جاری کریں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اگر بیرون ملک مقیم کسی شخص کے پاس شناختی کارڈ یا پاسپورٹ موجود نہیں یا وہ زائد المیعاد ہو چکے ہیں تو سفارت خانے میں موجود نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز اس حوالے سے براہ راست وزارت داخلہ کو خط لکھیں گے جس کے بعد وزارت داخلہ متعلقہ اداروں سے ان افراد کی تصدیق کرنے کے بعد ان افراد کو ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کرنے کی اجازت دے گی۔ ان افراد کی پاکستان واپسی پر ایف آئی اے کی ٹیم ان سے تفتیش کرے گی کہ یہ افراد قانونی یا غیر قانونی طور پر ملک سے باہر گئے تھے۔
ایمرجنسی پاسپورٹ