بھارتی پنجاب : پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشت گردوں کا حملہ،  ۳ بھارتی فوجی ہلاک،  متعدد زخمی ، ۴ حملہ آوور مارے گئے 

Jan 02, 2016 | 14:49

ویب ڈیسک

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس چار دہشتگردوں نے صبح تین بجکر تیس منٹ پر پاک بھارت بارڈر کے قریب پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے ائیربیس میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
حملہ آووروں کی فائرنگ کے بعد اضافی نفری طلب کرنا پڑی۔ بھارتی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان قریباً چار گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔
آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایئربیس کے اطراف کی نگرانی کی جاتی رہی۔ وقفے وقفے سے ایئر بیس سے فائرنگ کی آوازیں بھی آتی رہیں۔ بھارتی فورسز کے آپریشن میں ائیربیس میں موجود تمام حملہ آوور مارے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوور ایس پی سے چھینی گئی گاڑی میں ایئربیس میں داخل ہوئے اور تین اطراف سے حملہ کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوور ائیربیس میں موجود تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ایئربیس پر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو نقصان نہیں پہنچا۔
حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ بھارتی فورسز نے پٹھان کوٹ جموں ہائی وے سیل کردیا ۔

مزیدخبریں