لاہور،اسلام آباد اور خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

خیبرپی کے میں پشاور،سوات، چترال،چارسدہ ،بشام، شانگلہ، چلاس ،غذر، لکی مروت اور لوئردیر سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پنجاب میں لاہور، سرگودھا، شیخوپورہ، قصور، کامونکی، ننکانہ ،گوجرانوالہ، چنیوٹ، فیصل آباد اورمیانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہری ایک سوپچہتر کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش میں تھا۔

ای پیپر دی نیشن