کراچی (نیوز رپورٹر)چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لیاقت آباد ٹاﺅن آفس کے ا فتتاح اور پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا ۔اس موقع پر لیاقت آباد کی عوام نے سید مصطفی کمال کا بھرپور استقبال کیا ‘خواتین ‘بچوںاور بزرگوں نے پی ایس پی سے محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے رہنماﺅں پر گل پاشی کی اورکامیابی کےلئے دعائیں کیں۔اس موقع پرمصطفی کمال نے کہا کہ 3 مارچ 2016 کو حق اور سچ کی جو آواز 2 لوگوں نے بلند کی اور وقت کے فرعونوں کو للکارا اس پر کراچی سے لیکر کشمیر تک پاکستانیوں نے لبیک کہااور آج لاکھوںلوگ وطن پرستی کے قافلے میں شامل ہوچکے ہیں جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی واحد جماعت ہے جس میں آنے کے لیئے سب اپنے اقتدار اور طاقت کی قربانی دے کر عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں ‘ ہمارے پاس اقتدار اور طاقت موجود تھی جسے عوام کے مفاد میں ٹھکرا دیا کیونکہ جہاں عوامی فلاح سے متعلق فیصلے ہونے تھے وہاں عوام کے حقوق کی کوئی بات نہیں ہوتی تھی ‘ہمیں اقتدار اور طاقت کی چاہت ہوتی تو کبھی خود کو خطرے میں ڈال کر اقتدار سے علیحدہ نہ ہوتے ۔ کارکنوں کو یہ پیغام قوم کے ہر فرد تک پہنچانا ہے کہ رنگ ‘ زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے‘ ہم محبتوں کے سوداگر ہیں نفرتوںکو ختم کرنے آئے ہیںبحیثیت قوم ہم سب کو متحدد ہونا ہے اورملک دشمن عناصرکو بھی اپنا پیغام پہنچانا ہے۔ ‘اہلیان کراچی 2018 کے الیکشن کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ ہمیں اپنے مسائل کا حل فوری چاہئے۔ اس لیئے29جنوری کو ایم اے جناغ روڈ پر جلسہ عام رکھا ہے ‘جس کے بعدحکمرانوں سے کہیں گے کہ ہمارا حق ادھر رکھ!‘
مصطفی کمال
وقت کے فرعونوں کو للکارنے پرعوام نے ہمیں لبیک کہا: مصطفی کمال
Jan 02, 2017