شان تاثیرکے خلاف قانون کو فوری حرکت میں لایاجائے‘ صاحبزادہ ابوالخیر

Jan 02, 2017

کراچی ( نیوز رپورٹر ) جمعیت علماءپاکستان سندھ کے ایک وفد نے صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری کی قیادت میںجمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مغفرت کےلئے دعاکی۔ وفد میںمحمدشکیل قاسمی‘اسد ذاکرقادری ‘ حافظ محمد سموں‘پیر غلام رسول مجددی‘مولانامحمداسلم حسینی ‘ اسفند یار خان ‘ مولانا شاہنوازبگھیوودیگرشامل تھے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان تاثیر کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت کے قانون 295Cکو غیر انسانی قراردینے اور توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ ملعونہ سے اظہار ہمدردی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شان تاثیر نامی ملعون شخص کے خلاف قانون کو فوری حرکت میں لائیں تاکہ عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پراعتماد بحال ہو ‘انہوں نے کہا کہ295Cکے تحت آج تک کسی بھی گستاخ کو عملاََ سزائے موت نہ دینے کی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لہذا آسیہ ملعونہ سمیت توہین رسالت کے مرتکب تمام مجرموں کی سزاو¿ں پر بھی فوری عمل درآمدکیا جائے۔صوبائی صدرعلامہ سید عقیل انجم قادری نے دورہ سندھ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں جمعیت علماءپاکستان بھرپور حصہ لے گی اور کلیدی کردار ادا کرے گے سندھ کے علماءمشائخ جمعیت علماءپاکستان کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں جس کے ثمرات سے سندھ کے عوام بھی فیضاب ہوں گے ۔
صاحبزادہ ابوالخیر

مزیدخبریں