سرحدوں پر امن چاہتے ہیں، کمزور نہیں کسی بھی حملے پر پیچھے نہ ہٹیں گے نئے بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

Jan 02, 2017

نئی دہلی (آئی این پی) نئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج سرحدوں پر امن وسکون چاہتی ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم کمزور ہیں،کسی بھی حملے کی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اتوار کو بھارتی وزارت دفاع کے دفاتر سائوتھ بلا ک میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کی تمام اکائیاں اور خدمات ایک ساتھ ہیں اور وہ ہمیشہ ایک یونٹ کے طور پر نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں