منامہ (بی بی سی + اے ایف پی) بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے دارالحکومت کے قریب ایک جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرا لیا ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ماناما کے جنوب میں واقع جو جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2011 سے بحرین میں مظاہرے جاری ہیں اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سنی حکمران شیعہ اکثریت سے امتیازی سلوک بند کرے۔ 2011 میں مظاہرین نے ماناما کے پرل چوک پر قبضہ کیا تھا اور جمہوریت کا مطالبہ کیا تھا۔ مارچ 2011 میں بحرین نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے فوج طلب کی اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو چوک سے نکال دیا تھا۔سکیورٹی فورسز نے جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ واضح رہے 2011 میں مظاہرین نے ماناما کے پرل چوک پر قبضہ کیا تھا اور جمہوریت کا مطالبہ کیا تھا۔ مارچ 2011 میں بحرین نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے فوج طلب کی اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو چوک سے نکال دیا تھا۔ عوامی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں جس میں 30 شہری اور پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ تین ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
بحرین: جیل پر حملہ‘ دہشتگردی کے جرم میں سزا یافتہ متعدد قیدی فرار‘ جھڑپ‘ پولیس اہلکار ہلاک
Jan 02, 2017