افغانستان پر تشدد واقعات بم دھماکے 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک5زخمی

کابل (اے پی پی)افغانستان کے وسطی صوبہ لوگر اور ننگرہار میں تشدد کے دو الگ الگ واقعات میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی صوبہ جوزجان میں بم دھماکے میں حکومت کے حامی لشکر کے تین ارکان ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روز وسطی صوبہ لوگر اورننگرہارمیں تشدد کے دو الگ الگ واقعات میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔ بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں افغان نیشنل آرمی کا ایک اہلکار شامل ہے جبکہ شمالی صوبہ جوزجان میں ایک بم دھماکے میں حکومت کے حامی لشکر کے تین ارکان ہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ منداگان ضلع میں ہوا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا سلوا کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
افغانستان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...